راما گنڈم میں جشن تلنگانہ پر راجیو راہداری پر سنٹرل لائٹنگ کا آغاز

راماگنڈم۔ 8 جون (……) راماگنڈم میں راجیو راہداری کی چار لائننگ روڈ کی تعمیر اور سنٹرل لائٹنگ بھی لگاکر 6 مہینے ہوچکے ہیں لیکن برقی کے ذریعہ لائٹنگ کا آغاز جشن تلنگانہ ہفتہ تقاریب اور تاسیس تلنگانہ کے دوران برقی محکمہ کے عہدیداروں نے کیا ہے۔ یہ راہداری راما گنڈم 8 پاور ہاؤز چوراہا سے لے کر منچریال جانے کی گوداری برج تک 9 کیلومیٹر طویل ہے۔ سڑک پر روڈ ڈیوائیڈر پر سنٹرل لائٹنگ کے علاوہ سڑک کے دو جانب دو سرویز روڈ پر بھی دونوں برقی کھمبوں پر لائٹنگ لگائی گئی ہے۔ جملہ چار چار Range کلر کی لائیٹس لگائی گئی ہے۔ یہ لائٹنگ بی پاور ہاوز سے میڈی پلی سنٹر، NTPC ٹاؤن شپ، FCI ، کراس روڈ، پولیس ہیڈکوارٹرس، کویتا تھیٹر، بلدیہ کارپوریشن آفس، بس اسٹانڈ گوداوری کھنی سے گوداوری برج تک 9 کیلومیٹر لگائی گئی ہیں۔ اب پورا شہر برقی لائیٹوں سے منور ہوگیا ہے۔ اب عوام کے لئے رات کے وقت راجیو راہداری پر روشنی سے کافی سہولت مل گئی ہے۔ بڑی گاڑیوں کے لئے بھی آسانی ہوگئی ہے۔ یہ عوام کیلئے علیحدہ ریاست تلنگانہ کا ایک سال مکمل ہونے پر جشن تلنگانہ کا تحفہ ہے۔