نئی دہلی 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان رافیل لڑاکا طیارہ کی معاملت پر التواء کے لئے دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کو ملتوی کردیا۔ درخواست گذار ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے بنچ سے کہاکہ وہ چند زائد دستاویزات بھی داخل کرنا چاہتے ہیں چنانچہ اس سماعت کو ملتوی کیا جائے۔ جس پر بنچ نے کہاکہ ’’خود آپ نے ناسازی صحت کی بنیاد پر سماعت کی التواء کے لئے ایک مکتوب کی گشت کروایا تھا اور اب کہہ رہے ہیں کہ آپ زائد دستاویزات داخل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم 10 اکٹوبر تک سماعت ملتوی کررہے ہیں‘‘۔ شرما نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیاکہ فرانس کے ساتھ طے شدہ لڑاکا طیاروں کی اس معاملت میں بے ضابطگیاں اور تفاوتیں پائی جاتی ہیں۔ اُنھوں نے اس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔