حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز )صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی نے اپنے 12 روز قیام حیدرآباد کے بعد 31 ڈسمبر کو دہلی روانگی سے قبل آج بولا رم سکندرآباد میں واقع راشٹرا پتی نیلائم کے سبزہ زار پر عصرانہ کا اہتمام کیا ۔ مسٹر پرنب مکرجی نے تمام مدعوئین کے قریب آکر نمستے کرتے ہوئے قبل از وقت تمام کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔ قبل ازیں مسحور کن تہذیبی پروگرام بشمول کچی پوڈی ڈانس کا تمام مدعوئین کے ساتھ مشاہدہ کیا ۔ صدر جمہوریہ نے گورنر ‘ چیف منسٹر و دیگر اہم شخصیتوں بشمول بعض مرکزی وزراء کے ساتھ چائے نوشی کی ۔
عصرانہ میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیتوں میں مسرس ای ایس ایل نرسمہن گورنر ،مسز ویملا نرسمہن لیڈی گورنر ، کرن کمار ریڈی چیف منسٹر ،چرنیوی ،شریمتی ڈی پورندیشوری ،کے سامبا سیوا راو ،مرکزی وزراء ڈاکٹر چکرا پانی صدر نشین قانون ساز کونسل ، این منوہر راو اسپیکر اسمبلی ،کے جانا ریڈی ،ڈی سریدھر بابو ،پی لکشمیا ،سدرشن ریڈی ،پرساد کمار ،ڈاکٹر جئے گیتا ریڈی ،اوتم کمار ریڈی ،کے لکشمی نارائنا ،ٹی جی وینکٹیش ،کے مرلیدھر ،بالراج ،وی سنت کمار وزراء مدھو گوڑ یاشکی ،کے راجے گوپال ریڈی ،جی ویویکا نند ،ارکان پارلیمان و ارکان اسمبلی عابد رسول خان صدر نشین اقلیتی کمیشن ،جنت حسین چیف انفارمیش سکریٹری ‘حسن لطیف سابق گورنر ڈاکٹر نارائنا سکریٹری سی پی آئی ایس اے ھدی ایم ڈی اے پی پولیس ہاوزنگ کارپوریشن جے وی راموڈو ڈی جی پی تینوں مسلح افواج کے سربراہان اعلی سیول و پولیس عہدیداروں مختلف شعبہ جات کی معزز شخصیتیں و صحیفہ نگاروں شامل تھے ۔