حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( این ایس ایس ) : راشن شاپ ڈیلرس کی جانب سے کی گئی ہڑتال کی اپیل کا سخت نوٹ لیتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے انتباہ یا کہ تاحال ڈی ڈیز ادا نہ کرنے والے اور اشیاء کی تقسیم نہ کرنے والے ڈیلرس کو معطل کردیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے احکام کے مطابق محکمہ سیول سپلائز نے ہفتہ ( 2 دسمبر ) کو راشن ڈیلرس کے لیے راشن کے لیے ڈی ڈیز جمع کرنے کے لیے آخری دن قرار دیا ہے ۔ اس کے بعد ڈی ڈی جمع نہ کرنے والوں کو معطل کیا جائے گا ۔ کمشنر سیول سپلائز سی وی آنند نے ڈسٹرکٹ کلکٹرس اور جوائنٹ کلکٹرس کو احکام جاری کئے ہیں کہ خالی جگہ کو پر کرنے کے لیے نئے ڈیلرس کا تقرر کیا جائے ۔ انہوں نے ہڑتال میں حصہ لینے والوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے کہا ہے اور ڈی ڈی جمع کر کے عوام کو راشن تقسیم نہ کرنے والے ڈیلرس کی تفصیلات طلب کیے ہیں ۔۔