ممبئی ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سٹی پولیس نے آج بمبے ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ خودساختہ سادھوی رادھے ماں کی جانب سے قانون کالا جادو کی خلاف ورزی کا انکشاف کرنے والا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ شکایت کنندگان، گواہوں اور مشتبہ افراد کے بیانات قلمبند کرنے اور سکھویندر کور عرف رادھے ماں کے مکان میں تلاشی کے بعد ایسا کوئی ثبوت برآمد نہیں ہوا کہ مہاراشٹرا کے قانون انسداد اور خاتمہ انسانی بَلی اور دیگر غیرانسانی، شیطانی حرکات اور کالا جادو کی دفعات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ پولیس نے حلفنامہ ایک ڈیویژن بنچ کے روبرو داخل کیا، جو جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس شالینی پھنسالکر جوشی پر مشتمل ہے۔ ایڈوکیٹ فالگنی برہما بھٹ نے پی آئی ایل دائر کی تھی۔