اناپویس، ایم ڈی ۔ 16 اگست (ای میل) یونیورسٹی سسٹم آف میری لینڈ (یو ایس ایم) بورڈ آف ایجنٹس کیلئے سابق اسکول بورڈ امیدوار راحیلہ احمد کا تقرر عمل میں آیا۔ دفتر گورنر اسٹیٹ آف میری لینڈ نے راحیلہ احمد کو اس سے مطلع کیا۔ سسٹم کی تاریخ میں پہلی بار کسی ایشیائی خاتون کو اس باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پرنس جارجس کاونٹی بورڈ آف ایجوکیشن انتخاب میں راحیلہ احمد نے سابق چیرویمن جینا جیک کو شکست دی تھی۔ راحیلہ احمد کے انتخاب کیلئے 10 ماہ تک مختلف انتخابی عمل سے گذرنا پڑا۔ راحیلہ احمد ان کے انتخاب کے بعد 12 اداروں اور 2 علاقائی مراکز کے زائد از دیڑھ لاکھ طلبہ کی نمائندگی کریں گی۔ مزید تفصیلات کیلئے راست طور پر راحیلہ احمد 301-335-3860 ، raaheela@umd.edu ، www.faaheela.com پر ربط کیا جاسکتا ہے۔