نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی حکومت پر دہلی کے عوام کو بیوقوف بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اور پانی کی مفت سربراہی کے اقدام کو ’’فرضی‘‘ قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے آج راج گھاٹ پر دھرنا دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کو بے نقاب کردیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عام آدمی پارٹی حکومت عوام کو جو تیقنات دے چکی ہے ان کی تکمیل سے قاصر رہے گی۔
تونڈا کے دعویٰ کی پولیس کی تردید
نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج عبدالکریم تونڈا کے اس دعویٰ کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ اسے ہندوستان میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اسے ہند ۔ نیپال سرحد پار کرتے وقت گرفتار کیا گیا تھا۔ عبدالکریم تونڈا پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ وہ لشکرطیبہ سے تعلق رکھتا ہے اور بم سازی کا ماہر ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ زیردوران ہے ۔