تھانے9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 23 سالہ خاتون نے جو مہاراشٹرا کے شہر تھانے کی ساکن ہے، الزام عائد کیاکہ اُس کے شوہر نے اُس کو راج پتھ پر طلاق ثلاثہ کا پیغام موبائیل فون کے ذریعہ روانہ کیا ہے۔ بھوئی واڑہ پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کلیان کارپے نے کہاکہ اُنھیں خاتون کی شکایت پیر کے دن موصول ہوئی ہے۔ وہ اِس سلسلہ میں قانونی رائے حاصل کرنا چاہتی ہے۔ متاثرہ خاتون معذور ہے۔ اُس نے شکایت کی ہیکہ اُسکی شادی اِس شخص سے 18 مئی 2014 ء کو کلیان میں ہوئی تھی۔ اُس کے سسرالی رشتہ دار اُسے مسلسل ہراساں کررہے ہیں اور چند دن قبل اُس کے شوہر نے اُس سے 10 لاکھ روپئے طلب کئے تھے اور انکار پر اُسے گھر سے نکال دیا تھا۔ خاتون فی الحال اپنے مائیکے بھیونڈی قصبے میں ہے۔ اِس نے الزام عائد کیاکہ اُس کے شوہر نے واٹس اپ پر اُسے طلاق ثلاثہ کا پیغام روانہ کیا ہے۔