شمس آباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے میلاردپلی اور عطا پور ڈیویژن کی پارٹی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر ڈسٹرکٹ کنوینر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں ریاست کی ترقی کبھی نہیں ہوئی راج شیکھر ریڈی کے دور میں ریاست کی ترقی ہوئی اور اقلیتوں کی ترقی ہوئی ۔ اقلیتوں کے لیے راج شیکھر ریڈی نے چار فیصد ریزرویشن منظور کیا ۔ ان کے دور میں ہی آروگیہ شری اسکیم شروع کی گئی جس سے ہر شخص خانگی دواخانوں میں مفت علاج کروا رہے ہیں ۔ 108 ایمبولنس اسکیم بھی شروع کی گئی تھی جس سے سڑک حادثہ میں زخمیوں کو دواخانہ تک پہنچایا جارہا تھا ۔ یہی سبھی اسکیمات کے علاوہ دیگر اسکیمات کو صرف اور صرف جگن موہن ریڈی کے اقتدار پر آنے کے بعد ہی ممکن ہے ۔ جگن موہن ریڈی کے ساتھ سبھی لوگ جڑ رہے ہیں ۔ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں بھی عوام خاص کر اقلیتوں ، طلباء اور خواتین وائی ایس آر پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کررہے ہیں ۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نے شیخ غوث ، محمد خواجہ ، ضیا خاں کو میلاردیوپلی ڈیویژن سکریٹری اور شیخ اکبر اور سید عارف کو جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا ۔ اس موقع پر شیخ غوث ، محمد ضیا خاں ، سید عارف ، بالو گوڑ ، شیخ اکبر ، سید عارف کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔