نئی دہلی ۔ 26 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے وی پی رامچندر راؤ نے آج تحریک مراعات شکنی کی نوٹس وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور مختار عباس نقوی کے خلاف جاری کردی ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ برسراقتدار پارٹی کے ارکان کو ایوان کے وسط میں جمع ہوکر پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل اندازی کی انھوں نے اجازت دی تھی ۔ وقفۂ صفر کے دوران رامچندر راؤ نے کہا کہ یہ نوٹس مختار عباس نقوی کیخلاف قاعدہ 187 اور 188 کے تحت جاری کی گئی ہے ۔ انھوں نے آندھراپردیش کے لئے خصوصی پیاکیج کے مطالبہ پر اعتراض کیا۔