نئی دہلی، 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سرکار کے معاشی سدھاروں سے وابستہ اشیاء اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی)بل پر اگلے ہفتہ راجیہ سبھا میں بحث کی جائے گی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے اور ضروری دستاویزات میز پر رکھے جانے کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے آئندہ ہفتہ ایوان میں ہونے والے سرکاری کام کاج کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی بل کو ایوان میں بحث کے لئے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔
اراضی قبضہ کیس میں
سابق رکن اسمبلی گرفتار
تھانے۔/29جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی گلبرٹ مینڈوسا کو اراضی پر قبضہ کیس میں گرفتاری کے بعد آج 3اگسٹ تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ لینڈ گرابنگ کے الزام میں مینڈوسا کو کل گرفتار کیا گیا تھا اور آج ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ایم آر دیشپانڈے کے روبرو پیش کرنے پر 3اگسٹ تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ پولیس کے بموجب مینڈوسا اور دیگر افراد نے ایک خاتون کو ڈرا دھمکا کر 875کروڑ مالیتی 107ایکر اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔