احمدآباد۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی صدر امیت شاہ نے راجیہ سبھا انتخابات سے قبل آج گجرات کے پارٹی قائدین سے چیف منسٹر وجئے روپانی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ راجیہ سبھا انتخابات کا مرحلہ پورا ہونے تک یہیں رہیں گے۔ امیت شاہ بھی ریاست سے مقابلہ کررہے چار امیدواروں میں سے ایک ہیں۔ توقع ہے کہ وہ کل بھی پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ راجیہ سبھا کی تین مخلوعہ نشستوں کیلئے بی جے پی نے امیت شاہ ، مرکزی وزیر سمرتی ایرانی اور سابق کانگریس رکن اسمبلی بلونت سنہہ راجپوت کو امیدوار بنایا ہے۔