راجیو گاندھی سدبھاونا یاترا یادگار کمیٹی کا سی آر پی ایف کے شہید جوانوں کو خراج

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : راجیو گاندھی سدبھاونا یاترا یادگار کمیٹی کی جانب سے پلوامہ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 21 فروری کو شام 7 بجے تاریخی چارمینار کے پاس راجیو گاندھی سدبھاونا کمیموریشن پول پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس میں حصہ لینے والے موم بتیاں جلائیں گے اور ایک گھنٹے تک خاموش بیٹھیں گے اور ان کے لیے دعا کریں گے ۔ اس پروگرام میں این اتم کمار ریڈی ، صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی ، تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن قائد ملو بٹی وکرامارکا ، وی ہنمنت راؤ ، مری ششی دھر ریڈی ، ایم اے خاں ایم پی ، ایم انجن کمار یادو ، صدر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی ، پی وشنووردھن ریڈی سابق رکن اسمبلی اور دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔۔