راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ اب این ٹی آر سے موسوم ہوگا

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ہوابازی مسٹر پی اشوک گجپتی راجو جنہوں نے آج ہی اپنے وزارتی قلمدان کا جائزہ حاصل کیا اور بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ شہر حیدرآباد سے قریب شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کا نام تبدیل کر کے فوری طور پر این ٹی آر ایس انٹر نیشنل ایرپورٹ کے نام سے موسوم کیا جائے گا کیونکہ شمس آباد میں انٹر نیشنل ایرپورٹ کی تعمیر ہونے کے بعد اس ایرپورٹ کا نام این ٹی آر ایر پورٹ تھا۔ لیکن ریاست میں کانگریس حکومت تشکیل پانے کے بعد کانگریس قائدین نے عمداً ایر پورٹ کا نام تبدیل کر کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے نام سے موسوم کیا ۔

راجیہ سبھا ارکان کے انتخاب کیلئے لاٹری سسٹم برخواست ہوگا
نئی دہلی 29 مئی (پی ٹی آئی)آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے راجیہ سبھا ارکان کے انتخاب کیلئے موجودہ لاٹری سسٹم کو برخواست کیا جائے گا۔ یو پی اے حکومت کے دوران منظور کردہ قانون ختم کیا جاسکتا ہے کیونکہ نریندر مودی نے اس لاٹری سسٹم کے آغاز سے قبل ہی اسے روکدینے کا جائزہ لیا ہے ۔ حکومت کے اعلی سطحی ذرائع نے کہا ہے کہ آندھرا ری آرگنائزیشن قانون میں پائے جانے والے بعض دفعات سے الجھن پیدا ہوگی اور ان پر عمل آوری آسان نہیں ہوگی۔ 4 جون سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ سیشن میں اس قانون میں ترمیم بھی ممکن ہے۔