حیدرآباد۔ 25 فروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کیخلاف مخصوص طبقہ کے بارے میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں مقامی این جی او نے شکایت درج کرائی کہ حلقہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے مخصوص طبقہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اور اسے سوشیل میڈیا پر اَپ لوڈ کیا ہے۔ انسپکٹر خلیل پاشاہ نے یہ بات بتائی۔