نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت امکان ہے کہ 2G اسکام سے متعلق رقمی خردبرد مقدمہ میں کل ملزمین بشمول سابق وزیر ٹیلیکام اے راجہ ، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزھی اور دیگر 17 کے بیانات قلمبند کرے گی ۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی ساہنی نے /4 مارچ کو سوالنامہ پر مشتمل مسودہ سربراہ کیا تھا جس میں 225 صفحات پر جملہ 400 سوالات درج تھے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت کل مقرر کی ہے ۔ وکیل دفاع کو سوالنامہ دیتے ہوئے جج نے کہا تھا کہ اگر کوئی سوال ناقابل فہم ہو تو ملزمین کو وضاحت طلب کرنے کا اختیار رہے گا۔