خبر ہے کہ شومین راجکپور کے چھوٹے فرزند راجیو کپور جنہوں نے سال 1983 میں آئی فلم ایک جان ہیں ہم سے فلمی دنیا میں داخلہ لیا تھا اس کے بعد انہیں رام تیری گنگا میلی کے ذریعہ شہرت ملی لیکن وہ زیادہ فلمیں نہیں کرسکے انہیں آخری بار 1990 میں آئی فلم ’’ذمہ دار‘‘ میں انہیں دیکھا گیا تھا۔ اب وہ 28 سال بعد پھر سے فلموں میں واپسی کرنے جارہے ہیں۔ انہیں آشوتوش گواریکر نے اپنی فلم ’’تلسی داس جونیر‘‘ کے ایک اہم کردار کے لئے سائن کیا ہے۔ اس فلم میں گوریکر نے پچھلے دنوں سنجے دت کو بھی شامل کرلیا ہے۔ یہ ایک باپ بیٹے کی کہانی پر مبنی فلم ہوگی۔ سنجے دت کو فلم میں اسنوکر کوچ کے طور پر دکھایا جائے گا جو بیٹے کو کوچنگ دیتے ہیں۔ بیٹے کا کردار ورون بدھادیو کررہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔