قصہ خوانی بازار پشاور پاکستان میں موجود ہالی ووڈ فلموں کے شومین آنجہانی راجکپور کی آبائی رہائش گاہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی راجکپور کے فرزند ایکٹر رشی کپور نے پاکستانی حکومت سے خواہش کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اظہار کیا۔ انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بھی اسے میوزیم یا پھر انسٹی ٹیوشن میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے ان کی اس خواہش کو منظور کرلیا ہے۔
اجے دیوگن اور تبو کافی دنوں بعد ایک ساتھ
لورنجن کی بھوشن کمار کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جارہی فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ کو اکیو علی ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ یہ فلم اب تکمیل کے مراحل میں قدم رکھ چکی ہے۔ اس فلم کے ذریعہ اجئے دیوگن اور تبو کافی دنوں بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ فلم میں راکل پریت سنگھ کا بھی اہم کردار ہے۔ فلم کے مزید کچھ مناظر کے علاوہ ایک ڈانس نمبر کی شوٹنگ باقی ہے جسے یش راج اسٹوڈیو میں شوٹ کیا جائے گا۔