راجکوٹ۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) جسدان میونسپلٹی کے بی جے پی کونسل ویپل ہیرپاوا کو ان کے ایک ساتھی کونسلرنے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ہیرا پاوا کو کل رات تقریباً 10بجے ایک اور کونسلر گھن شام کوچھر نے اپنے 7حامیوں کے ساتھ علاقہ چتالیہ میں اومیا مندر کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا ‘ جب کہ وہ یہاں پوجا کر کے مکان واپس جارہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہیرپاوا اور کوچھر کے درمیان پرانی مخاصمت تھی ۔