راجندر نگر کے پانچ کارپوریٹرس کے لیے ٹی آر ایس قائدین میں ٹکٹ کے لیے ہلچل

شمس آباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): گریٹر حیدرآباد کے انتخابات جنوری 2016 میں منعقد ہونے والے ہیں جس کے اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی پارٹیوں میں ٹکٹ کے لیے ہلچل شروع ہوچکی ہے ۔ راجندر نگر حلقہ میں پانچ ڈیویژنس کے لیے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب کئی قائدین ٹکٹ حاصل کرنے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔ راجندر نگر ڈیویژن جنرل ہونے پر پی دھرما ریڈی ، پی سریدھر ریڈی ، ڈاکٹر امریندر بی سی ہونے پر شیوا مدیراج ، سوریہ پرکاش ، ستیہ ایس سی ہونے پر تلاری سری سیلم اور تلاری اشوک شامل ہے ۔ میلار دیو پلی جنرل ہونے پر سرینواس ریڈی ، سریکونڈا وینکٹیش اور سری سیلم ریڈی ، ایس سی ہونے پر ٹی اشوک ، ٹی سری سیلم ، لکشمی راج اور گمڈی کمار شامل ہیں ۔ عطا پور ڈیویژن جنرل ہونے پر سری رام ریڈی ، وینوگوپال ریڈی ، دھرما ریڈی ، مدھوسدن ریڈی ، بی سی ہونے پر جنگیا شامل ہیں ۔ سلیمان نگر سے سید مزمل احمد اور ایم اے نعیم اور خواتین سیٹ ہونے پر منیرہ بیگم موجود ہے ۔ شاستری پورم ڈیویژن کے لیے عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری مکرم خاں ، احمد پٹیل اور احمد خاں شامل ہیں ۔ ان تمام دعویداروں میں راجندر نگر سے دھرما ریڈی ، میلار دیوپلی سے سریکونڈا وینکٹیش عطا پور سے مدھوسدن ریڈی ، سلیمان نگر سے سید مزمل احمد اور شاستری پورم سے عبدالمقیت چندا مضبوط دعویدار ہیں ۔۔