راجناتھ سنگھ کا آج جموں و کشمیر میں فضائی سروے

نئی دہلی /5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے اور صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ مملکتی وزیر پی ایم او جتیندر سنگھ کے ہمراہ وزیر داخلہ کل سرینگر پہنچیں گے۔ وہ چیف منسٹر عمر عبد اللہ کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے اور بعد ازاں سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا فضائی سروے کریں گے۔