راجناتھ سنگھ ڈھاکہ پہونچ گئے

ڈھاکہ ۔ /13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 3روزہ سرکاری دورہ بنگلہ دیش پر ڈھاکہ پہونچ گئے جس کے دوران وہ مختلف مسائل پر سرحد پار جرائم ، سرحد کا انتظام اور ناہمی صیانت سے متعلق تمام مسائل پر بات چیت کریں گے ۔ راجناتھ سنگھ اور کمل دونوں چھٹویں ہند۔ بنگلہ دیش وزرائے داخلہ مذاکرات کے مشترکہ صدرنشین ہوں گے ۔ یہ مذاکرات /15 جولائی سے شروع ہور ہے ہیں ۔