راجستھان کے ٹاؤن میں کرفیو نافذ

جئے پور 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع ٹونک کے مالپورہ علاقہ میں آج کرفیو نافذ کیا گیا کیوں کہ وہاں تازہ تشدد پیش آیا۔ کنور یاتریوں پر مقامی افراد کی سنگباری کے ایک روز بعد صورتحال بگڑ گئی اور کرفیو نافذ کرنا پڑا۔ ایڈیشنل ایس پی گوردھن سیکاریا نے کہاکہ بے قابو ہجوم آج ٹاؤن میں جمع ہوا اور ایک دوکان کو نذر آتش کردیا گیا۔ ہم نے اُنھیں منتشر کردیا اور کرفیو لاگو کیا گیا ہے۔ اقلیتی برادری کے ارکان نے کنور یاتریوں پر حملہ کیا تھا جبکہ وہ گزشتہ روز مالپورہ میں مسلم اکثریتی علاقے سے گزر رہے تھے۔ اِس علاقہ میں کشیدگی پیدا ہونے پر ضابطہ فوجداری کے سیکشن 144 نافذ کیا گیا تھا جو ہجوم اکٹھا ہونے سے روکتا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔