پوری ریاست میں معمول سے زیادہ بارش ‘ 368تالاب جزوی ‘19تالابوں میں حد سے زیادہ پانی
جئے پور ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں 28فیصد معمول سے زیادہ بارش تاحال موسم برسات کے دوران ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 14 اضلاع میںمعمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور تین اضلاع میں زبردست بارش ہوچکی ہے ۔ ریاست میں 4231.81ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ‘ جملہ 33اضلاع میں تین اضلاع بیکانیر ‘ چرو ‘ ڈونگرپور میں غیر معمولی (60فیصد یا اس سے زیادہ ) بارش ہوچکی ہے ۔ جب کہ 14اضلاع بانسواڑہ ‘ بھرت پور ‘ دھول واڑہ ‘ چیتور گڑھ ‘ سری گنگا نگر ‘ جیسلمیر‘ جھالاوار ‘ جودھ پور ‘ پالی‘ پرتاپ گڑھ ‘ رائے سمن ‘ سوائی مادھو پور ‘ چیکر اور ادے پور میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ۔ باقی 16 اضلاع اجمیر ‘ الور‘ بارن‘ بارمیر ‘ بونگی‘ دوسا ‘ دھول پور ‘ ہنومان گڑھ ‘ جئے پور ‘ جالور ‘ جھن جھنو‘ کرولی ‘ کوٹا ‘ ناگور ‘ سرودھی‘ ٹونک میں اوسط بارش ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع کو بارش کی قلت کے زمرہ میں شامل نہیں کیا جاسکتا ۔ بحیثیت مجموعی ریاست میں حد سے زیادہ بارش تاحال ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 831تالاب بڑے اور ان میں سے 444 چھوٹے ہیں ۔ 368 تالاب جزوی طور پر بھرچکے ہیں اور 19تالاب میں پانی ان کی گنجائشسے زیادہ ہوچکاہے ۔ ریاست میں زبردست سے لیکر موسلادھار گذشتہ دو دن سے بارش ہوچکی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے زبردست اور موسلادھار بارش کا آئندہ 24 گھنٹوں میں ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور انتباہ جاری کیا ہے کہ آج الور ‘ جھالاوار اور سوائی مادھو پور اضلاع میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ اجمیر ‘ بانسواڑہ ‘ بارن ‘ بھرت پور ‘ بھلواڑہ ‘ دوسا‘ ڈھول پور ‘ جئے پور ‘ جھن جھنو ‘ کرولی ‘ کوٹا پرتاپ گڑھ ‘ ٹونک ادئے پور ‘ بیکانیر اور چرو میں زبردست بارش موقع ہے ۔