جئے پور / کولکتہ ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں زبردست بارش اور جوائی ڈیم سے پانی کے اخراج کے سبب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری اقدامات جاری ہیں ۔ دوسری طرف مغربی بنگال میں سیلاب کی صورتحال کسی قدر بہتر ہوئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس طرح 21 جولائی سے اب تک مہلوکین کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے ۔۔