جئے پور 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے راجستھان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 12 اموات واقع ہوئیں۔ اِس طرح مرنے والوں کی جملہ تعداد 104 ہوگئی۔ ریاستی محکمہ صحت کے بموجب سوائن فلو سے جودھپور، سکر میں فی کس دو اموات ہیں۔ جبکہ بارمیر، کوٹا، بھرت پور، بھلواڑہ، چتوڑ گڑھ اور شروع میں ہر مقام پر ایک ایک موت واقع ہوئی۔ جملہ 1037 افراد سوائن فلوسے متاثر ہیں۔ جن میں سے 104 کی یکم جنوری سے آج تک موت واقع ہوچکی ہے۔ راجستھان کے 33 اضلاع میں سے 29 اضلاع سوائن فلو سے متاثر ہیں۔ تاحال اجمیر اور جئے پور میں سب سے زیادہ ہر مقام پر 19 افراد فوت ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ناگور میں 9 ، ٹونک اور بیکانیر میں فی کس 4 ، بھلواڑہ، دؤسا، پالی، بوندی، اودے پور اور سکر میں ہر جگہ دو۔ گنگا نگر، جھنجھنو، جیسلمیر، بھرت پور، چُرو اور ڈونگر پور میں ہر جگہ ایک ایک موت واقع ہوئی۔