راجستھان میں دو کنٹل بڑا گوشت ضبط

بھرت پور 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً دو کنٹل گوشت جس پر بڑے مویشی کا گوشت ہونے کا شبہ کیا جاتا ہے ، آج صبح ضبط کرلیا گیا۔ ضلع کے محکمہ سراغ رسانی نے یہ گوشت بیف ہونے کے شبہ میں ضبط کرلیا ہے۔ اگر یہ معائنہ کے بعد بیف ثابت ہوجائے تو خاطی افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ محکمہ سراغ رسانی کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہونچی تھی اور اِس گوشت کو ضبط کرلیا۔ تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور معاملے کی تحقیقات زیردوران ہیں۔

Leave a Comment