نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا سے پوچھ تاچھ پر حکم التوا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے اور ان کو ہدایت دی ہے کہ وہ منگل کو تحقیقات میں تعاون کیلئے ای ڈی میں پیش ہوں۔ عدالت نے واڈرا کی درخواست پر سماعت 2 مارچ کو مقرر کی ہے ۔ خصوصی سی بی آئی جج اروند کمار نے ای ڈی کو بھی ہدایت دی کہ وہ اندرون پانچ دن واڈرا کے دفتر پر گذشتہ سال دھاووں کے دوران ضبط کردہ دستاویزات کی ہارڈ کاپیز حوالے کرے ۔ واڈرا نے عدالت سے کہا تھا کہ ای ڈی نے ضبط کردہ دستاویزات کی بنیاد پر ان سے پوچھ تاچھ کی ہے اسی لئے ان کی ہارڈ کاپیز انہیں فراہم کی جانی چاہئے۔