رائے گڑھ میں ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کے ثانوی سنٹر کا افتتاح

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک کے ان علاقوں میں جہاں آنکھ کی دیکھ بھال کی سہولت مہیا نہیں اعلیٰ معیاری ، کم لاگتی مستقل آنکھ کی نگہداشت کی فراہمی کی کوششوں کے طور پر ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ ( ایل وی پی ای آئی ) نے اس کے چوتھے دیہی ( ثانوی ) آئی سنٹر رائے گڑھ ، نارائن داس اور موربائی بدھرانی آئی سنٹر میں افتتاح عمل میں لایا ۔ رائے گڑھ میں آئی سنٹر جے کے سنٹر برائے ٹرائبل آئی ہیلت ہے ۔ سنٹر کا افتتاح نوین پٹنائک ، چیف منسٹر اوڈیشہ نے انجام دیا ۔ ایل وی پی ای آئی اور جے کے پیپر لمٹیڈ کے مابین شراکت داری کے موقع پر مسٹر ایچ پی سنگھانیا ، وائس چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر جے کے پی ایل نے مخاطب کیا ۔۔