نئی دہلی۔12مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہیکہ ملک میں رائے دہی کو لازمی قرار دینے کیلئے کوئی اقدامات شروع نہیں کئے گئے ہیں۔ وزیر قانون سدانندگوڑا نے آج لوک سبھا کو تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے یہ معاملہ لا کمیشن کو رجوع کئے جانے کے پس منظر میں یہ بات کہی۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے۔