رائلسیما میں خشک سالی ریلیف کام شروع کرنے حکومت سے بی جے پی قائد سریش ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نیلور یونٹ کے بی جے پی جنرل سکریٹری این سریش ریڈی نے آج کہا کہ علاقہ رائلسیما میں خشک سالی کی صورتحال بہت سنگین ہے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے سریش ریڈی نے الزام عائد کیا کہ خشک سالی ریلیف کاموں کے لیے مرکزی امداد کو دوسری طرف استعمال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ رائلسیما کے ساتھ اضلاع پرکاشم اور نیلور میں خشک سالی ریلیف کام شروع کئے جائیں ۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہنڈرینوا اور گائیرو نگری پراجکٹس کو مکمل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جہاں 90 فیصد کام مکمل ہوگئے ہیں اور اس پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔۔