ذہین طلبہ کیلئے ٹائلنٹ سرچ اسکیم مشن آئی اے ایس کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اسکول / کالج یونیورسٹی میں 80 فیصد یا زائد نشانات سے کامیاب ہونے والے ذہین اور ہوشیار لڑکے / لڑکیوں کو جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ’ مشن آئی اے ایس ‘ کے تحت ٹائلنٹ سرچ اسکیم چل رہی ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اپنے مارکس کاپی کے ساتھ نام درج کروائیں ۔ اسکولی سطح پر آٹھویں / نویں ، انٹر میڈیٹ سال اول و دوم ڈگری کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ سیول سرویس کے امتحانات میں شرکت کے لیے تیار ہوسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست میں ٹائلنٹ سرچ ٹسٹ رکھا جائے گا اور سیول سرویس امتحانات آئی اے ایس / آئی پی ایس کی معلومات فراہم کرتے ہوئے رہبری کی جائے گی ۔ ایم اے حمید کوآرڈینٹر ہیں ۔۔