نئی دہلی ۔ 8 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا نے ہنوز ذاکر نائیک کو ہندوستان کی تحویل میں دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور اندیشہ ہے کہ ملک کی عدالتوں میں اُن پر مقدمہ چلایا جائے گا ۔ ملائیشیا کے ایک سینئر وکیل نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ ذاکر نائیک جولائی 2016ء میں ہندوستان سے فرار ہوگئے تھے ۔ وہ دہشت گردی اور رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے الزامات کے تحت حکومت کو مطلوب ہیں۔ وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک رسمی بیان جاری کیاہے ۔ وزیر برائے فروغ انسانی وسائل ملائیشیا ایم کولاسیگارن جو ہندوستان کے دورہ پر ہیں آج ذاکر نائیک کی ہندوستان کی تحویل میں دینے کے مسئلہ پر سشما سوراج سے تبادلہ خیال کررہے تھے ۔