دیہی ورکرس کے مشاہرہ میں اضافہ

حیدرآباد 2 اگسٹ (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے سوسائٹی برائے انسداد دیہی غربت ’’ایس ای آر پی‘‘ ورکرس کے مشاہرہ کو 30 فیصد اضافہ کے ساتھ موجودہ 6,150 روپئے سے بڑھاکر 12 ہزار روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں مہاتما گاندھی قومی دیہی ضمانت روزگار اسکیم ’مناریگا‘ کے فیلڈ اسسٹنٹس کا مشاہرہ 20 فیصد اضافہ کے ساتھ موجودہ 6,290 سے بڑھ کر 10,000 روپئے ماہانہ ہوجائے گا۔