دیہی عوام جانوروں کے ساتھ پانی پینے کے لیے مجبور

بلرام پور ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پرانی کہاوت ہے کہ گاؤں کے لوگ تکلیف سہنا جانتے ہیں ۔ لیکن بولنا نہیں جانتے ۔ چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع کے پٹنہ گاؤں کے حالات دیکھیں تو یہ بات صحیح ثابت ہوتی ہے ۔ بلرام پور کے جگیما گرام پنچایت کے دیہی جانوروں کے ساتھ پانی پینے کو مجبور ہیں ۔ گاوں والے ندی کے کنارے ایک گڈھا کھود کر پانی پیتے ہیں اور اسی گڈھے میں جانور بھی پانی پیتے ہیں ۔ جب گاؤں میں ہینڈ پمپ کو لے کر سوال اٹھا تو گاؤں والوں نے کہا کہ ہینڈ پمپ تو ہے لیکن اس میں گندا پانی آتا ہے ۔ اس لیے انہیں ندی کا پانی پینا پڑتا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر کاموں کے لیے بھی وہ لوگ ندی کے پانی کا ہی استعمال کرتے ہیں ۔ گاوں کے نوجوان بتاتے ہیں کہ گرمی سے زیادہ بارش کے وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کیوں کہ اس وقت ندی کا پانی زیادہ گندہ ہوتا ہے ۔ پانی لانے میں بھی پریشانی ہوتی ہے ۔۔