ہندوستانی ٹی وی کاسب سے مقبول ریالٹی شو بگ باس جو ڈچ ریالٹی شو بگ برادر کا ہندی روپ ہے کلرس چیانل پر اپنے بارہویں سیزن کو مکمل کرنے جارہا ہے۔ 16 ستمبر کوگوا میں منعقد ہوئے اس کے پریمئر ’’بگ نائٹ‘‘ سے شروع ہوئے اس سیزن کو بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان ہوسٹ کررہے ہیں۔ اس طرح بارہویں سیزن کے اعتبار سے سلمان اس ریالٹی شو کی نویں بارمیزبانی کررہے ہیں۔ سیزن کی شروعات انوپ جلوٹہ، دیپیکا ککر ابراہیم، شرنٹی روڈے، نیہا پنڈسے، ایس سری سانت، کرن ویر بوہرہ، سومی خان، کریتی ورما، صبا خان، سوربھ پٹیل، رشمی بانک، شواشش مشرا، نرمل سنگھ، جیسلین میتھارو، اوروشی وانی، دیپک ٹھاکر، رومل چودھری سے ہوئی اب جبکہ یہ سیزن اختتام کو پہنچ رہا ہے اب بگ باس کے گھر میں سرابھی رانا، کرن ویر بوہرہ، دیپیکا ککر ابراہیم موجود ہیں۔ ان میں ہمارے اندازے کے اعتبار سے دیپیکا ککر ابراہیم بگ باس سیزن 12 کی ونر ہو جائیں گی اور دوسرے نمبر پر سری سانت کو ترجیح دی جاسکتی ہے، لیکن اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ اس بار سیزن 12 کی ونر دیپیکا ہوں گی۔