دیوے گوڑا اور کمارا سوامی کی درگاہ اجمیرپر حاضری

نئی دہلی 24 اگست( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا، کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی او ر ان کے اہل خانہ نے کل اجمیر میں درگاہ اجمیرپر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور فرقہ وارانہ امن و امان کی دعا کی۔جے ڈی ایس نیشنل سکریٹری جنرل و ترجمان اعلیٰ کنور دانش علی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اس وقت جو حالات ہیں اس کے پیش نظر یہ ضروری ہوگیا تھا کہ جمہوریت کی بقا سے مشروط قومی یک جہتی و ہم آہنگی کے دفاع میں دوا اور دعا دونوں سے کام لیا جائے ۔ امن اور باہمی اخوت کی سرزمین ہندستان میں کو پیغام حق سنانے والے حضرت خواجہ ؒکی درگاہ کا اس فکر کے ساتھ ہی انتخاب عمل میں لایا گیا ۔