مظفر نگر ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک وحشی دیور نے اپنی بھابھی کی عصمت ریزی کی جبکہ اس کا بڑا بھائی دوائیں لانے کیلئے باہر گیا ہوا تھا۔ یہ حادثہ شام میں پیش آیا۔ پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد سے پولیس، ملزم کی تلاش میں ہے جو مفرور ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اسے اس کے مفرور دیور نے پولیس میں شکایت درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ خاتون کو طبی جانچ کے لئے گزشتہ روز بھیجا گیا تاکہ دعوے کی تصدیق ہوسکے۔ یہ بات ایس ایچ او نے بتائی۔