دیوداس کا گیت ’’ڈولا رے ڈولا‘‘ برطانیہ کے سروے میں سرفہرست

اداکارہ ایشوریہ رائے اور مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے گیت ڈولا رے ڈولا کو برطانیہ کے تازہ سروے میں بالی ووڈ کے 50 ڈانس نمبرس میں پہلا مقام ملا ہے۔ سال 2002 میں ریلیز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس میں ڈولارے ڈولا ایشوریہ رائے اور مادھوری ڈکشٹ پر فلمایا گیا تھا۔ سروج خان کے کوریو گراف کئے گئے اس گیت میں مادھوری اور ایشوریہ نے زبردست ڈانس پیش کرکے شائقین کا دل بہلایا تھا ۔ گیت کو برطانیہ کے تازہ سروے میں بالی ووڈ کے 50 ڈانس نمبرس میں پہلا مقام ملا ہے۔ بالی ووڈ کے 50 مشہور گیتوں کی فہرست میں سال 1960 میں پیش ہوئے سوپرہٹ فلم مغل اعظم کے گیت جب پیار کیا تو ڈرنا کیا کو دوسرا مقام ملا۔ یہ گیت مدھوبالا پر فلمایا گیا تھا۔ تیسرے نمبر پر سال 1988 میں پیش انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی والی فلم تیزاب کا گیت ایک دو تین ہے ۔ ریتک روشن کی فلم کہونا پیار ہے کہ گیت ایک پل کا جینا کو چوتھے مقام پر رکھا گیا ہے۔