کولکاتا7نومبر (سیاست ڈاٹ کام )امریکی سفارت خانے کے مطابق فضائی آلودگی 7نومبر تک کلکتہ پی ایم 2.5کی سطح 176پی ایم تک تھاجو معمول سے تین گنا زیادہ ہے ۔اگر پی ایم 2.5 کی سطح 100سے 200کے درمیان رہتاہے تو اسے ’’ماڈریٹ پولیشن‘‘کہتے ہیں جب کہ پی ایم 2.5کی شرح 60کو متوسط کہا جاتا ہے ۔ماحولیات کے شعبہ میں کام کرنے والے سبھاش دتہ نے کہا کہ عام لوگوں میں بیداری نہ ہونے کی وجہ سے فضا آلودگی میں اضافہ ہوا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے پولیس کے رول پر سوالیہ نشان لگایا ہے ۔انہوں نے مارکیٹ کی نگرانی نہیں کی۔مغربی بنگال پولیشن کنٹرول بورڈ کے چیرمین کلیان رودرا نے کہا کہ کلکتہ اور آس پاس کے 21مقامات اور مغربی بنگال کے 67مقامات کی نگرانی کی گئی ہے ۔پولیشن کنٹرول کے مطابق دیوالی رات میں شروع میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق لوگوں نے ہلکے پٹاخے اور پھول جھڑی سے دیوالی منائی تاہم بعد میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے برسرخلاف زوردار آواز والے پٹاخے پھوپٹنے لگے اس کی وجہ سے بوڑھے اور ضعیف لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔