نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے دین دیال اپادھیائے کی 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اُن کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وہ غریب ترین افراد کی خدمت میں سرگرم تھے اور انسانی بنیادوں پر اتحاد پیدا کرنے کے لئے ایک تعمیری قوت برقرار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں یہ تحریک دینے پر ہمارے سر احترام سے اُن کے لئے جھک جاتے ہیں۔ اُن کی زندگی سماج کی خدمت کے لئے وقف تھی ۔ یہی انسانی سماج کے اتحاد کا راز ہے۔