دین دیال اُپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا ، کریم نگر سرفہرست

حیدرآباد25اپریل (یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کلکٹر سرفراز احمد کو ایوارڈ عطا کیا ۔یہ ایوارڈ دین دیال اُپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا پروگرام کے تحت تلنگانہ کے ضلع کریم نگر انتظامیہ کی جانب سے نشانہ سے تقریبا دوگنے زیادہ امیدواروں کو روزگارکی تربیت کی فراہمی اور دو ہزار سے بھی زائد امیدواروں کو تین مہینے یا اس سے زائد کا روزگار فراہم کروانے پر دیا گیا ۔سرفرازاحمد کووزیراعظم نریندر مودی نے سیول سرویسس ڈے کے موقع پر دیگر ریاستوں کے زمرہ میں کریم نگر ضلع کے سرفہرست ہونے پر یہ ایوارڈ دیا۔