کوہیما۔/12مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) تشدد سے متاثرہ ٹاؤن دیما پور میں معمول کے حالات بحال ہونے کے ساتھ حکام نے امتناعی احکام میں نرمی کی ہے۔ پولیس نے 5مارچ کو عصمت ریزی کے ملزم کے قتل کے پیش نظر امتناعی احکام نافذ کئے تھے۔ ان احکام کو آج صبح 6بجے سے ہٹالیا گیا ہے۔ اگرچیکہ تشدد کے تازہ واقعات پیش نہیں آئے تاہم انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سرویس پر ہنوز پابندی لگائی گئی ہے۔حکام نے کہا کہ اب تک 47 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو 5مارچ کو ایک قیدی کو جیل سے نکال کر برسر عام سزائے موت دینے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔
سری لنکا میں کوئی ہندوستانی لیبر محروس نہیں :سشما سوراج
نئی دہلی ۔12مارچ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کا کوئی بھی لیبر سری لنکا کی کسی کمپنی کے ساتھ تنازعہ میں ملوث نہیں ہے ‘ جسے محروس رکھا گیا ہو ۔ وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں یہ بات بتائی ۔ ہندوستانی ہائی کمیشن سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر انہوں نے بتایا کہ 77لیبرس جو سری لنکا میں پھنسے ہوئے تھے انہیں 6اور 8جنوری کو واپس لالیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مجاز ایجنٹس نے سری لنکا میں بلیک لسٹ ہندوستانی کمپنی کیلئے ورکرس کو روانہ کیا تھا ۔