بگ مارکیٹر کی جانب سے ’ آرگنک اینڈ ملٹس ایکسپو اینڈ بازار ‘ کا اہتمام
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : دیسی زراعت اور اس کی کھپت جس کا چند سال قبل آغاز ہوا تھا ۔ اب شہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے ۔ انٹرپرینرس نے جراثیم کش ادویات کے استعمال کے بغیر دال ، چاول اور یہاں تک کہ افزائش حسن والی اشیاء بھی بنانے لگے ہیں ۔ دیسی غذائیں نہ صرف شہر میں بلکہ عالمی پیمانہ پر شہرت کے آسمان پر پہنچ چکی ہیں ۔ اس سلسلہ میں بگ مارکیٹیر جو حیدرآباد میں دیسی غذائی اشیاء کی سربراہی کے ماہر کی حیثیت سے نام کما چکا ہے وہ ایک نمائش بنام ’ آرگنک اینڈ ملٹس ایکسپو اینڈ بازار ‘ کا انعقاد کررہا ہے جس کا افتتاح کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایس مادھوی نے کیا ۔ یہ نمائش 15 مارچ تا 19 مارچ جاری رہے گی جو کما سنگم ، امیر پیٹ میں عوام مشاہدہ کے لیے کھلی رہے گی ۔ ایم ایس مہادیوی نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈپارٹمنٹل اسٹور کا مشاہدہ کرنے پر آپ کو پتہ چلے گا کہ بڑے بیانرس والے اکثر آپ کو آرگنک ، نیچرل فوڈ ، سوپر فوڈ ، ہیلتی فوڈز ، نان جی ایم او ، گلٹن سے پاک ، شکر سے پاک ، تیل سے پاک ، گرین فری ، چربی سے پاک ، گیہوں کی روٹی و دیگر سے آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتے ہیں ۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ’ دیسی غذائی اشیاء ‘ مہنگی کیوں ہوتی ہیں اور کیا واقعی یہ اشیاء واقعی صحت کو برقرار رکھنے میں ممد و معاون ہوتی ہیں ۔ آپ کس طرح اس دیسی غذا کی پہچان کریں گے ؟ ان کا ذائقہ درحقیقت کیسا ہونا چاہیے ؟ اس نمائش میں ماہرین اس جیسے اور کئی دیگر سوالات کا آپ کو تسلی بخش جوابات دیں گے ۔ اس طرح انہیں دیسی اشیاء کی پہچان آسان ہوگی ۔ اس نمائش میں 50 سرکردہ کمپنیاں اپنی اشیاء کو نمائش کے لیے پیش کریں گی ۔ نمائش میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔ جو صبح 10 تا 8 بجے شام جاری رہے گا ۔ اس نمائش اور بازار میں دیسی اشیاء بشمول ملٹس یعنی باجرہ ، و دیگر اشیاء کسان اور قدرتی اشیاء فروخت کرنے والے خود پیش کریں گے ۔ اس نمائش میں گرل کباب اور سبزی والی غذائیں جو کوئلہ پر تیار کئے گئے ہیں جس میں کھوپرا کو استعمال کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اس میں تلنگانہ کی دیسی غذائی اشیاء و دیگر فروخت کے لیے رکھی جائیں گی ۔ مزید برآں دردوں سے راحت کے لیے دیسی دوائیں جس میں کہنیوں اور پیٹھ میں درد شامل ہے دستیاب رہیں گی اور بالوں کے گرنے کے مسائل کا حل بھی دیسی دوا کے ذریعہ کیا جائے گا جو فروخت کے لیے رکھا جائے گا ۔ پدما شری ایوارڈ یافتہ کے وینکٹیشور راؤ ، شیوا شنکر ، ڈاکٹر قادر ولی و دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا اور سامعین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے ۔ اس ضمن میں کئی کامیاب کسانوں کی سرگزشت سے واقف کروایا گیا جسے رمنا ریڈی ، روی چندرا ، لونیا ریڈی ، مرلی دھر ، رگوتھما ریڈی و دیگر نے شیئر کیا ۔۔