نئی دہلی۔ 5 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملک میں تیار جوہری ایندھن سے چلنے والی اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلی آبدوز آئی این ایس ارھت نے اپنی پہلی گشت کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے دفاعی شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ مودی نے آج یہاںاسٹرے ٹیجک اسٹرائک سب میرین ارھنت میں پہلی گشت مکمل کر لوٹے عملے کے ارکان کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔