نئی دہلی 29جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج ہندوستانی بحریہ کو ملک میں تیار کردہ جدید تارپیڈو ‘وروناستر’ سونپا جس سے وہ سمندر کی گہرائی میں چھپی آبدوزوں کو تباہ کر سکے گی. وروناستر بنانے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان جدید اور آبدوز شکن بھاری بھرکم تارپیڈو بنانے والے دنیا کے چنندہ ممالک میں شامل ہو گیا ہے . دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی لیبارٹری نے ہندوستان ڈائنمکس لمیٹڈ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر یہ تارپیڈو بنایا ہے .مسٹر پاریکر نے یہاں ایک تقریب میں بحریہ سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا کو آبدوز مخالف تارپیڈو ‘وروناستر’ رسمی طور پر سونپا. اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل ایس کرسٹوفر، دفاعی سیکریٹری اور وزارت دفاع اور بحریہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔