دیروزور پر اتحادی فوج کی بمباری سے 60 شہری ہلاک

دمشق ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قیادت کے بین الاقوامی اتحاد کے شامی شہر دیروز زور پر فضائی حملے میں 60 شہری ہلاک ہو گئے۔دہشت گرد تنظیم داعش کے اہداف پر بمباری کے دوران پیش آنے والے اس واقع میں 25 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔شامی مخالفین و انقلابی قوتوں کے قومی اتحاد کے نائب چیئرمین مصطفی نے اتحادی افواج کو شہریوں کے حوالے سے حساسیت کا مظاہرہ کرنے پر انتباہ دیا ہے۔