نئی دہلی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج سابق وزیرٹیلیکام دیاندھی مارن سے تقریباً 8 گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔ مارن نے مبینہ طور پر چینائی اور دہلی میں ان کی تین رہائش گاہوں میں 770 گنجائش کی حامل بی ایس این ایل ڈیٹا لائنس کا استعمال کیا ہے۔ سی بی آئی اسپیشل ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے بتایا کہ مارن کو کل صبح دوبارہ آنے کی ہدایت دی گئی۔ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہیکہ ان ڈیٹا لائنس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو 1.8 کروڑ روپئے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ یہ لائنس بی ایس این ایل جنرل منیجر کے نام پر نصب کی گئی اور مارن کی رہائش گاہ کو عملاً ٹیلیفون ایکسچینج میں تبدیل کردیا گیا تھا۔