دیانت داری کی قیمت ہوتی ہے ٹیکس چوروں کو بخشا نہیں جائیگا

نئی دہلی۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت ٹیکس کاری کے معاملہ میں ترغیبات اور سختی کی پالیسی اختیار کرے گی اور کہا کہ مابعد جی ایس ٹی، ٹیکس حکام انہیں نہیں بخشیں گے جنکی وصولیات ٹیکس ادائیگی سے میل نہیں کھاتے ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ حکومت نے گزشتہ دو،تین سال سے ٹیکس چوری کو مشکل بنادیا ہے جو کئی گوشوں کیلئے بڑا جھٹکا ثابت ہوئی ہے اور جی ایس ٹی سے بالواسطہ ٹیکس وصولیات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وہ یہاں ایک کتاب کی رسم اجرائی تقریب سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود کو دیانتدار منوانا چاہتے ہوں تو تمام حسابات واضح رکھنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد انکم ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھی ہے۔