دیا مر ۔ 5اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دیامرمیں اسکولوں پرحملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش میں مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اب تک 31ملزمان کوگرفتارکیاجاچکاہے۔دیامرکی مختلف تحصیلوں میں 12اسے زائدسکولوں کونشانہ بنانے کے بعد شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ کارروائی میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی آئی جی دیامرڈویڑن گوہرنفیس کے مطابق تانگیر میں مارے گئے دہشت گردوں کے مکان سے خود کش جیکٹ،گرنیڈ اوراسلحہ برآمدہوا ہے۔ڈی آئی جی گوہر نفیس نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری داریل میں موجود ہیاوردہشت گردوں کوانجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا۔پولیس ذرائع کاکہناہیکہ گرفتار ملزمان سیتفتیش کیدوران انکشاف ہواہیکہ ملزمان افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا کیمپ آفس دیامر میں قائم کردیا گیا ہے۔کمیٹی کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، اے آئی جی آپریشن اور اے آئی جی لاجسٹک جی بی پولیس یہ بھی معاونت حاصل ہوگی۔کمیٹی اسکول جلائے جانے کے واقعات کی تحقیقات کی نگرانی کے دوران واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا کیلئے اقدامات کرے گی۔